اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز میں فنی خرابی کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی۔
طیارے کو دوبارہ واپس اسلام آباد لے جانا پڑا، طیارے نے اسلام آباد ائیر پورٹ سے سکردو کے لیے 10 بج کر 50 منٹ پر اڑان بھری۔ 11:55 پر پائلٹ نے طیارے میں فنی خرابی کی اطلاع دی۔
پائلٹ نے طیارے کو واپس اسلام آباد لینڈ کرنے کو کہا۔
کچھ دیر بعد پائلٹ نے اعلان کیا کہ تکنیکی مسئلہ ٹھیک ہوگیا ہے۔تاہم طیارے کو اسلام آباد میں لینڈ کیے بغیر واپس اسکردو کی طرف موڑ دیا۔
طیارہ صبح 11 بج کر 45 منٹ پر سکردو پہنچا۔ پی آئی اے حکام کے مطابق طیارے میں 100 مسافر سوار تھے.