اسلام آباد: ملک بھر میں عید الفطر کا دوسرا دن بھی بھرپور طریقے سے منا یا گیا، کہیں سیر سپاٹے تو کہیں دعوتوں کا سلسلہ جاری رہا ۔
عیدالفطر کے پہلے روز بھی بچوں نے خوب سیر سپاٹے کئے، پارکوں میں عوام کا شدید رش ہے جہاں بچے موج مستی میں مصروف رہے، کوئی جھولے لے کر خوش ہے تو کوئی اونٹ کی سواری میں مگن نظر آ رہا ہے ۔
عید ہے تو دوستوں کے ساتھ بھی تو پارٹی بنتی ہے، نوجوانں نے مل جل کر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کا رخ کیا اور گپ شپ لڑا کر من ہلکا کیا ۔
خواتین بھی کسی سے کم نہیں ،جہاں گھروں میں شوہر، بچوں اور دیگر کی فرمائشیں پوری کیں وہاں اپنی فرمائشیں بھی پوری کروائیں ۔
دوسری جانب ملک کے مختلف بڑے شہروں شہریوں نے عید کے دوسرے روز ناشتے کے لئے ہوٹلوں کا رخ کیا، کوئی فیملی کو ساتھ لایا تو کوئی دوستوں کے ہمراہ آیا، مزیدار بونگ پائے، چنے کوفتہ اور حلوہ پوری سے لطف اندوز ہوتے شہری کہتے ہیں تہوار کا مزہ تو اب آیا ہے ۔