الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لیتے ہوئے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جار کردیا ۔
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے 10جنوری کو اسلام آباد کے بلدیاتی حکومت سے متعلق ترمیمی آرڈیننس جاری کیا جس میں شہر میں مقامی حکومت کا ڈھانچہ تبدیل کیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی حکومتوں کے الیکشنز کا موڈ بھی تبدیل کیا گیا ہے جس پر الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کےالیکشن کا پروگرام واپس لیتاہے ۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 15 فروری کو بلدیاتی الیکشن شیڈول کا اعلان کیا تھا ، جس کو اب واپس لے لیا گیا ۔


