وزیراعظم آج مسلم لیگ سمیت اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ عشائیہ میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملیاسمیت وفاقی کابینہ کی تشکیل کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام وزیراعظم ہاؤس میں کیا گیا ہے۔عشائیہ میں پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ، آئی پی پی اور ایم کیو ایم کے رہنما شرکت کریں گے۔بی اے پی، این پی اور مسلم لیگ (ضیا)کے ارکان قومی اسمبلی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کو استقبالیہ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیہ میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا۔ صدر پاکستان کے انتخاب کے حوالے سے بھی تمام ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔عشائیہ میں پارٹی رہنماؤں سے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر بھی حتمی مشاورت کی جائے گی