ملک بھر کی طرح ضلع مانسہرہ میں جاری مون سون بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کاغان ویلی مرکزی شاہراہ پہ موجود مہانڈری رابطہ پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔جس سے دونوں اطراف سے ٹریفک کو بند کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ ، مانسہرہ پولیس، تحصیل انتظامیہ اور دیگر محکمے ٹوریسٹ کو باحفاظت مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ ڈاکٹر عدنان خان بیٹنی اور ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری طور پر این ایچ اے حکام اور دیگر محکموں کے ساتھ ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔تاکہ جلد از جلد متبادل حل نکال کر عوام اور ٹوریسٹ کو فسیلٹیٹ کیا جاسکے۔
ٹوریسٹ حضرات سے گزارش ہے کہ ناران کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں۔سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے چلنے والی خبروں پر یقین نہ کیاجائے۔تاہم کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیئے ضلعی انتظامیہ اور مانسہرہ پولیس کی طرف سے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔