پشاور: سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کرم کے شہدا اور دیگر شہدا کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
اجلاس میں پی ٹی آئی اسلام آباد احتجاج پر بحث ہوئی اس دوران سپیکر نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 16 شہریوں کو احتجاج کا حق دیتا ہے، 24 نومبرکو پی ٹی ائی نے پر امن احتجاج کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سیکڑوں کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا، ورکزکی کوششوں سےوزیراعلیٰ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔
وزیرقانون آفتاب عالم آفریدی نے کہا کہ 25 سے 27 نومبر کو پرامن احتجاج کیا گیا، مگر احتجاجی مظاہرین پر بربریت کی گئی اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔
وزیرقانون کا کہنا تھا کہ اس سانحے پر حکومت خیبرپختونخوا تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔
بعد ازاں صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل شام 7 بجے تک ملتوی کیا گیا ۔