اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 252 روپے66 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 2 روپے 96 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے مقرر کر دی گئی ۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ کا اطلاق 12 بجے سے ہو گیا ہے ،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتیں یکم جنوری سے آئندہ 15 روز یعنی 15 جنوری تک ہوں گی ۔