Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟

    اکتوبر 3, 2026
    امن

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    اکتوبر 3, 2026
    خاص خبریں

    چارسدہ ہسپتال بنیادی طبی سہولیات سے محروم، خیبرپختونخوا حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی

    اکتوبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، پاکستان امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، وزیراعظم شہبازشریف
    خاص خبریں جون 22, 2026

    سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، پاکستان امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، وزیراعظم شہبازشریف

    جون 22, 2026Updated:جون 22, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The first round of talks in Switzerland has been successfully completed, Pakistan will continue to play its role for peace, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تاریخی عمل کو آگے بڑھانے میں قیمتی تعاون فراہم کیا، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email
    اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت منعقد ہونے والی پہلی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے برگن سٹاک میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف کہتے ہیں کہ پاکستان مکالمے، سفارت کاری اور ایک پُرامن و دیرپا حل کے حصول کے لیے اپنا دیانت دارانہ اور مخلصانہ کردار آئندہ بھی ادا کرتا رہے گا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئے اور ان میں حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی، جس میں 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق، سیاسی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کا قیام، اور مزید تکنیکی مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ شامل ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ میں امریکہ اور ایران دونوں کی قیادت کو تعمیری مذاکرات کے لیے ان کے مسلسل عزم پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور تمام برادر اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تاریخی عمل کو آگے بڑھانے میں قیمتی تعاون فراہم کیا ۔
    وزیراعظم نے کہا کہ میں خصوصی طور پر برادر ملک قطر کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس نے ان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ میں سوئس حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے ان مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری میں اہم کردار ادا کیا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جن کی انتھک کوششوں نے ان مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کیا، ان کی لگن، عزم اور ثابت قدمی قابلِ ستائش ہے، اور ان کی کاوشوں کے بغیر یہ پیش رفت ممکن نہ ہوتی ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزارتِ خارجہ کی ان کی ٹیم کی سفارتی کوششوں پر دلی شکریہ اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، اسی طرح وزیر داخلہ محسن نقوی کی محنت اور خدمات کو بھی سراہتا ہوں، جنہوں نے ان مذاکرات کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مکالمے، سفارت کاری اور ایک پُرامن و دیرپا حل کے حصول کے لیے اپنا دیانت دارانہ اور مخلصانہ کردار آئندہ بھی ادا کرتا رہے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر:گھریلو تشدد کا شکار غیر ملکی خاتون کی بازیابی، ملزمان کے خلاف کارروائی شروع
    Next Article حکومت کا 9 اور 10 محرم الحرام پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟

    اکتوبر 3, 2026

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    اکتوبر 3, 2026

    چارسدہ ہسپتال بنیادی طبی سہولیات سے محروم، خیبرپختونخوا حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی

    اکتوبر 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟

    اکتوبر 3, 2026
    امن

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    اکتوبر 3, 2026
    خاص خبریں

    چارسدہ ہسپتال بنیادی طبی سہولیات سے محروم، خیبرپختونخوا حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی

    اکتوبر 3, 2026
    باہمی تعاون

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپین کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 3, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 1, 2026

    اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    خاص خبریں

    اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں میڈیا اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    باہمی تعاون

    آئی ایم ایف مشن کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ہم ملاقات

    ستمبر 29, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟

    اکتوبر 3, 2026
    امن

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    اکتوبر 3, 2026
    خاص خبریں

    چارسدہ ہسپتال بنیادی طبی سہولیات سے محروم، خیبرپختونخوا حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی

    اکتوبر 3, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.