ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر ایران کے شمالی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس میں صدر اور وزیر خارجہ سمیت سات دیگر افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، ایران نے اس حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حتمی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی اصل وجہ اس علاقے کے خراب موسمی اور ماحولیاتی حالات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی بنیادی وجہ شدید دھند کا اچانک نمودار ہونا ہے جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرایا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکام کیطرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے حادثےکا شکار ہوا۔