Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب، نوٹیفکیشن جاری

    اکتوبر 2, 2026
    خاص خبریں

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک وفد سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ

    اکتوبر 2, 2026
    بھارت

    بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز بی ایس ایف کی فائرنگ: 2 نہتے پاکستانی شہری شہید

    اکتوبر 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»آزاد کشمیر»احتجاج میں طلبا کو شامل کرنے پر کچھ ہوا تو ذمہ دار کالعدم ایکشن کمیٹی ہوگی، آزاد کشمیر حکومت
    آزاد کشمیر جولائی 12, 2026

    احتجاج میں طلبا کو شامل کرنے پر کچھ ہوا تو ذمہ دار کالعدم ایکشن کمیٹی ہوگی، آزاد کشمیر حکومت

    جولائی 12, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The banned Action Committee will be held responsible if anything happens as a result of involving students in the protest: Azad Kashmir Government.
    کالعدم ایکشن کمیٹی نے 14 جولائی کے احتجاج میں طلبہ و طالبات کو اسکول اور کالج کے یونیفارم میں شرکت کی اپیل کی ہے، ترجمان
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     آزاد جموں و کشمیر حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے 14 اور 15 جولائی کو احتجاج کیلئے طلبہ و طالبات سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے، اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی پر عائد ہوگی ۔

    مظفرآباد میں پولیس ترجمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ حکومتِ آزاد کشمیر اور حکومتِ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات، مفاہمت اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی ۔

    انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر 2025ء کے معاہدے کے تحت کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 مطالبات وسیع تر عوامی مفاد میں منظور کیے گئے، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی بنیادی حقوق کے مطالبات سے ہٹ کر ریاست مخالف مقاصد کی جانب مائل ہوئی، ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث عوامی ایکشن کمیٹی کو قانون کے مطابق کالعدم قرار دیا گیا ۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 36 روز سے جاری دھرنے کے باعث پونچھ ڈویژن میں خوراک، ادویات اور ضروری اشیاء کی ترسیل شدید متاثر ہوئی، شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے عام شہریوں کی آمدورفت مکمل طور پر معطل کی گئی، کئی علاقوں میں غذائی قلت اور اشیائے ضروریہ کی کمی کی صورتحال پیدا ہوگئی ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ عوام کے لیے بند راستے کھلوائے، بند شاہراہیں کھلوانے کی ہر کوشش کے دوران کالعدم کمیٹی کی جانب سے مزاحمت اور فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ شجاع آباد میں راستہ بحال کرنے والی ٹیم پر ملحقہ علاقوں اور جنگلات سے شدید فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار زخمی ہوئے، اشیائے خوردونوش لے جانے والے ٹرکوں پر حملے، لوٹ مار اور ڈیزل نکالنے کے واقعات کسی پرامن احتجاج کی عکاسی نہیں کرتے ۔

    انہوں ںے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے 14 جولائی کے احتجاج میں طلبہ و طالبات کو سکول اور کالج کے یونیفارم میں شرکت کی اپیل کی ہے، 15 جولائی کے لانگ مارچ میں طلبہ کو یونیفارم میں مظفرآباد کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے فرنٹ لائن پر کھڑا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

    ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی پر عائد ہوگی، قانون کی عمل داری یقینی بنانا اور معصوم شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے ۔

    ترجمان آزاد کشمیر حکومت نے واضح کیا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات مقررہ انتخابی شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے،  انتخابات کے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی یا تاخیر کا کوئی امکان نہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 109 تک پہنچ گئی
    Next Article قطر کے سابق امیر کے انتقال پر پاکستان کا پیر کو ایک روزہ سوگ کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب، نوٹیفکیشن جاری

    اکتوبر 2, 2026

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک وفد سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ

    اکتوبر 2, 2026

    بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز بی ایس ایف کی فائرنگ: 2 نہتے پاکستانی شہری شہید

    اکتوبر 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب، نوٹیفکیشن جاری

    اکتوبر 2, 2026
    خاص خبریں

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک وفد سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ

    اکتوبر 2, 2026
    بھارت

    بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز بی ایس ایف کی فائرنگ: 2 نہتے پاکستانی شہری شہید

    اکتوبر 2, 2026
    توانائی

    عوامی وسائل کا تحفظ اور صارفین کو گیس کی باقاعدہ فراہمی ترجیح ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    اکتوبر 2, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 1, 2026

    اسلامک یونیورسٹی میں ایٹم ایکس ڈائیلاگ، میڈیا اور اکیڈمیا میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    خاص خبریں

    اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں میڈیا اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    پنجاب

    پنجاب کے ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

    ستمبر 28, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کونسل کی 4 خالی نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب، نوٹیفکیشن جاری

    اکتوبر 2, 2026
    خاص خبریں

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک وفد سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ

    اکتوبر 2, 2026
    بھارت

    بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز بی ایس ایف کی فائرنگ: 2 نہتے پاکستانی شہری شہید

    اکتوبر 2, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.