Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسایا گیا،گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو صوبے کو مزید نقصان ہو سکتا تھا، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 31, 2026
    پوٹھوہار

    ٹیکسلا میں پولیس کے تشدد سے نوجوان جاں بحق

    اکتوبر 31, 2026
    خیبر پختونخوا

    سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے ثبوت مل گئے، خیبرپختونخواحکومت

    اکتوبر 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسایا گیا،گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو صوبے کو مزید نقصان ہو سکتا تھا، وزیراعظم شہبازشریف
    فیچرڈ اکتوبر 31, 2026

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسایا گیا،گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو صوبے کو مزید نقصان ہو سکتا تھا، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 31, 20264 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Terrorists were settled in Khyber Pakhtunkhwa; had Governor’s Rule and a state of emergency not been imposed, the province could have suffered further damage, says Prime Minister Shehbaz Sharif.
    گزشتہ 13سال میں صوبے میں کتنی یونیورسٹیاں اور ہسپتال بنائے گئے؟ عوامی خدمت کے بجائے سیاسی نعروں اور تقسیم در تقسیم پر توجہ دی گئی، پارلیمانی رہنماوں سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان پہنچ سکتا تھا،2019 اور 2020 میں افغانستان سے دہشت گردوں کو واپس لا کر خیبرپختونخوا میں بسایا گیا جس سے صوبے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ۔

    اسلام آباد میں مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی اور عہدیداوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا وطن عزیز کا خوبصورت صوبہ اوریہاں کے عوام غیور، دلیر اور باوقار ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 13 سال برسراقتدار پارٹی کی طرف سے بلند و بانگ دعوے کیے گئے، گزشتہ 13سال میں صوبے میں کتنی یونیورسٹیاں اور ہسپتال بنائے گئے؟ عوامی خدمت کے بجائے سیاسی نعروں اور تقسیم در تقسیم پر توجہ دی گئی ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پشاور سے کوہستان، ہزارہ اور جنوبی اضلاع تک عوامی مسائل عدم توجہی کا شکار رہے، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں خیبر پختونخوا کے عوام نے عظیم قربانیاں دیں، عوام، پولیس، فوج اور سیاسی رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی اور معاشی نقصان اٹھایا، محمد نواز شریف کے دور میں پوری قوم اور اداروں نے مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کیا، اے پی ایس پشاور کا انتہائی دردناک اور دل خراش واقعہ آج بھی ذہنوں میں تازہ ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ننھے بچوں کی شہادت کا سانحہ تاریخ میں ایک المناک مثال کے طور پرموجود رہے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، گزشتہ ڈھائی سال میں ملک میں لانگ مارچ اور دھرنوں کی سیاست کی گئی ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے خیبر پختونخوا میں جمہوری روایات کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا، 2013 کے انتخابات کے بعدقائدنواز شریف نے صوبے میں اکثریتی جماعت کو حکومت بنانے کا موقع دیا، محمد نواز شریف کی جمہوری سوچ اور فراخ دلی نے خیبر پختونخوا میں جمہوریت کو آگے بڑھنے کا موقع دیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 2019 اور 2020 میں افغانستان سے دہشت گردوں کو واپس لا کر بسایا گیا، دہشت گردی کے دوبارہ سر اٹھانے سے ملک کو بہت نقصان پہنچا، دہشت گردی کے خلاف ماضی کی طرح مل کر مقابلہ کرنے کی دعوت دی، لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی ۔

    انہوں نے بتایا کہ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کے لیے ایک فیصد اضافی وسائل مختص کرنے پر اتفاق ہوا، این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبر پختونخوا کو اب تک 800 ارب روپے مل چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں 800 ارب روپے سے کتنے سیف سٹی منصوبے قائم کیے گئے؟

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں محکمہ انسداد دہشت گردی کو کتنا مضبوط بنایا گیا؟ صوبے میں پولیس کی 5 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتی نہیں کی گئی، خیبر پختونخوا میں دستیاب وسائل پولیس کو جدید اسلحے اور تربیت کی فراہمی پر خرچ ہونے چاہییں تھے ۔

    انہوں نے کہا کہ فیول سبسڈی سکیم سے ایک کروڑ 30 لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں ، عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نے 75 ارب روپے مختص کیے، غریب آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اہم ترجیح ہے، ملکی معیشت کو عدم استحکام سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ ناگزیر حالات کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا، مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش کی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کمیٹی نے 48 گھنٹے تک مذاکرات کیے، مذاکرات کے بعد طے شدہ مسودے کی منظوری کا انتظار کیا جاتا رہا لیکن منظوری نہ مل سکی ۔

    انہوں نے واضح کیا کہ عوام، ملک، معیشت اور معاشرے کو بچانے کے لیے فیصلہ کرنا ضروری تھا، بروقت فیصلہ نہ کیا جاتا تو صوبے کو مزید نقصان پہنچ سکتا تھا، صوبے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے لیے مسلم لیگ ن اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleٹیکسلا میں پولیس کے تشدد سے نوجوان جاں بحق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے ثبوت مل گئے، خیبرپختونخواحکومت

    اکتوبر 31, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم

    اکتوبر 30, 2026

    خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ پلس پروگرام: ادویات اور طبی سامان کی مہنگے داموں خریداری کے انکشافات

    اکتوبر 30, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسایا گیا،گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو صوبے کو مزید نقصان ہو سکتا تھا، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 31, 2026
    پوٹھوہار

    ٹیکسلا میں پولیس کے تشدد سے نوجوان جاں بحق

    اکتوبر 31, 2026
    خیبر پختونخوا

    سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے ثبوت مل گئے، خیبرپختونخواحکومت

    اکتوبر 31, 2026
    خاص خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم

    اکتوبر 30, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 26, 2026

    مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی ایرانی قیادت سے ملاقات طے، فیلڈ مارشل تہران روانہ

    امن

    مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام آج…

    خاص خبریں

    پشاور:دیر کالونی سانحے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا کو پیش

    اکتوبر 29, 2026
    بھارت

    بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی ایوی ایشن کو 2 ارب ڈالر کا نقصان

    اکتوبر 26, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسایا گیا،گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو صوبے کو مزید نقصان ہو سکتا تھا، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 31, 2026
    پوٹھوہار

    ٹیکسلا میں پولیس کے تشدد سے نوجوان جاں بحق

    اکتوبر 31, 2026
    خیبر پختونخوا

    سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے ثبوت مل گئے، خیبرپختونخواحکومت

    اکتوبر 31, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.