ٹیکسلا میں گاڑی سڑک پر کھڑی کرنے کے تنازع پر پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق ہو گیا، ورثا نے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج بھی کیا ۔
ٹیکسلا: بچوں کے سامنے پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوجوان پر مبینہ تشدد کیے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ،مبینہ پولیس تشدد کے نتیجے میں اکمل خان نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا ۔
نوجوان کے ورثاء نے لاش ٹیکسلا میوزیم روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کیا،احتجاج کے باعث میوزیم روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو گئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
ورثاء کی جانب سے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ،واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔


