خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے شواہد حاصل کرلیے گئے ۔
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ معزول وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل اور محفوظ ہاتھوں میں ہیں، ان کا خیال رکھا جارہا ہے تاہم سہیل آفریدی کےخلاف اربوں روپے کی کرپشن اور بے ضابطگیوں کے ثبوت ملے ہیں ۔
صوبائی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے لیکن انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔
صوبائی حکومت کے مطابق تمام محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے ابتدائی انکوائری کے بعد کیسز نیب اور اینٹی کرپشن کو بھیجے جائیں گے، صحت کارڈ میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔
صوبائی حکومت نے یہ بھی بتایا کہ امیر جو یو آئی مولانا فضل الرحمان خیبرپختونخوا کی موجودہ ٹیکنوکریٹ حکومتی سیٹ اپ میں حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں ۔


