گلگت: گلگت بلتستان جانے والے سیاحوں پر ٹیکس عائد، گلگت بلتستان کی حدود میں داخل ہونے کیلئے سیاحوں کو ہزاروں روپے ادا کرنا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی حدود میں داخل ہونے والے غیر مقامی سیاحوں کی گاڑیوں پر 2 ہزار ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ موٹر سائیکلز پر سوار فی سیاح سے 5 سو روپے فیس وصولی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
گلگت بلتستان میں ہوٹل کرایہ پر چلانے والے غیرمقامی لوگوں کو بھی فیس ادا کرنا ہوگی۔ دوسری جانب گلگت بلتستان حکومت نے خنجراب کے ذریعے چین کیلئے نیٹکو کے نئے کوسٹرز کے سروس کا افتتاح کر دیا،کوسٹر سروس ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن آرگنائزیشن (نیٹکو) کے تحت اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے چین کے شہروں تاشغرقان اور کاشغر کیلئے چلائی جائیں گی۔