گورنمنٹ کالجز کی آوٹ سورسنگ اور پروموشن میں تاخیر کی خلاف صوبے کے دیگر شہروں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی طلبہ اور سٹاف نے ہڑتال کا آغاز، مختلف علاقوں میں سڑکیں بند کردیں ۔
ایبٹ آباد: کالجز کی انتظامیہ کے مطابق مرکزی قیادت کی کال پر ایبٹ آباد میں بھی کالجز آوٹ سورسنگ اور پروموشن میں تاخیر کے خلاف ہڑتال و احتجاج کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آوٹ سورسنگ اور پروموشن میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ، آج کے لئے تمام اکیڈمگ سرگرمیاں معطل رہیں گی ۔
کالجز کی فیکلٹی سٹاف کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو مرکزی قیادت کی کال پر احتجاج کا دائر بڑھائیں گے ۔
فیکلٹی اراکین نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو فوری حل کیا بصورت دیگر ہڑتال جاری رکھیں گے ۔