ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی کے زیر صدارت ہزارہ کے تمام ضلعی پولیس افسران کیساتھ ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ویڈیولنک کے ذریعے کیا گیا،میٹنگ میں ہزارہ ریجن کے تمام ڈی پی اوز نے شرکت کی اور اپنے اپنے ضلع کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال، پیشہ ورانہ کارکردگی کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلی بریفنگ پیش کی ۔
ایبٹ آباد: اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پی خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کے وژن کے مطابق عوام دوست پولیسنگ کے تحت عوام کوجدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سہولیات اور جلد و مفت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے جائیں، دوران آپریشن جرائم پیشہ افراد، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے،منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔
ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا تھا کہ چائنیز و دیگر غیر ملکی ورکز کی سیکیورٹی کو موثر بنایا جائے اور انکی نقل و حرکت کے وقت سخت سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیئے جائے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پروگرمات، تقریبات کی سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے اس موقع پر سیاح سیر و تفریح کیلئے ہزارہ کے سیاحتی مقامات پر آتے ہیں انکے جان و مال کے تحفظ کیساتھ ساتھ سفری سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے ،غیر قانونی و غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے ۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ پولیس سہولت مرکز عوام دوست پولیسنگ کا عملی مظہر ہے،اسکا مقصد عوام کو ایک محفوظ، آسان اور تیز تر ماحول میں معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، سہولت مراکز میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے اورخواتین، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیئے جائے ۔
پولیس سہولت مراکز میں آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انکے متعلقہ سروسزکی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے ۔