Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ڈیزل کی قیمت فی لٹر 14 روپے کم جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان

    دسمبر 15, 2025
    خاص خبریں

    پاک بحریہ کا سمندر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب اور شاندار تجربہ

    دسمبر 15, 2025
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری،مزید 7 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید

    دسمبر 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    دسمبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،وزیراعظم شہبازشریف
    خاص خبریں جون 30, 2025

    پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،وزیراعظم شہبازشریف

    جون 30, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Steps should be taken to make Pakistan a global tourism brand, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    سیاحت کو قومی ترقی کا مرکزی ستون بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایسی لازوال قدرتی خوبصورتی اور وسائل سے نوازا ہے جو دنیا کے کسی بھی سیاحتی ملک سے کم نہیں ۔

    ملک میں سیاحت کے فروغ سے متعلق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا  اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں موجود سیاحتی امکانات کو بروئے کار لانے اور شعبہ ٹورزم کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں ۔

    وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی شعبے میں زرمبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایسی لازوال قدرتی خوبصورتی اور وسائل سے نوازا ہے جو دنیا کے کسی بھی سیاحتی ملک سے کم نہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ شمالی علاقوں میں برف پوش پہاڑ، سرسبز جنگلات، نیلگوں دریا، میدان اور ریگستانی علاقے پاکستان کی وہ خوبصورتی ہیں جنہیں عالمی سطح پر ایک برانڈ کے طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔

    وزیراعظم نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو فوری طور پر عملی اقدامات کی ہدایت کی تاکہ ملک کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی ٹورزم زونز قائم کیے جائیں اور صوبوں کے تعاون سے ملک بھر میں سیاحتی سرگرمیوں کو منظم اور فعال بنایا جائے ۔

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی سیاحوں کے لیے پاکستان کے سیاحتی مقامات تک رسائی کو سہل بنانے کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا، جب کہ اندرونِ ملک سیاحت کو بڑھاوا دینے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹورازم سیکٹر میں پائیدار اور مستقل سرمایہ کاری کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جا سکے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں ۔

    اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کو سیاحت کے فروغ کے لیے متعدد تجاویز پیش کی گئیں، جن میں شمالی علاقہ جات جیسے پرکشش مقامات کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر، میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینا اور جدید سہولیات کی فراہمی شامل تھیں ۔

    وزیراعظم نے اجلاس کے اختتام پر تمام اداروں کو ہدایت کی کہ سیاحت کو قومی ترقی کا مرکزی ستون بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآزاد کشمیر میں تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا، قانون ساز اسمبلی کے دو اہم اراکین پیپلز پارٹی میں شامل
    Next Article سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ڈیزل کی قیمت فی لٹر 14 روپے کم جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان

    دسمبر 15, 2025

    پاک بحریہ کا سمندر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب اور شاندار تجربہ

    دسمبر 15, 2025

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری،مزید 7 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید

    دسمبر 15, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    ڈیزل کی قیمت فی لٹر 14 روپے کم جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان

    دسمبر 15, 2025
    خاص خبریں

    پاک بحریہ کا سمندر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب اور شاندار تجربہ

    دسمبر 15, 2025
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری،مزید 7 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید

    دسمبر 15, 2025
    فیچرڈ

    مولانا قاضی نثار احمد پر حملے میں ملوث دو دہشتگرد گرفتار، آئی جی گلگت بلتستان

    دسمبر 15, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    دسمبر 8, 2025

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش چار دن بعد مل گئی،  ڈاکٹر وردہ…

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:ڈاکٹر وردہ کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    دسمبر 9, 2025
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ مشتاق قتل کیس کے مرکزی مفرور ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    دسمبر 14, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    ڈیزل کی قیمت فی لٹر 14 روپے کم جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان

    دسمبر 15, 2025
    خاص خبریں

    پاک بحریہ کا سمندر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب اور شاندار تجربہ

    دسمبر 15, 2025
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری،مزید 7 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید

    دسمبر 15, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.