اسلام آباد: جنوبی افریقہ کے پروگریسو بزنس فورم کے وفد نے پاکستانی ہائی کمشنر کے ہمراہ اسلام آباد میں ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا۔
پروگریسو بزنس فورم کے وفد نے گروپ چیئرپرسن ڈاکٹر گوین راموکوپا کی قیادت میں ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون، کاروباری روابط کے فروغ اور باہمی مفاد کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک نے تحقیق و ترقی، تکنیکی مہارت، سرمایہ کاری اور صنعتی شراکت داری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ایس آئی ایف سی "لُک افریقہ پالیسی” کے تحت افریقی ممالک سے معاشی روابط، برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔


