پولیس حکام کے مطابق سکردو میں گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 5 افراد دب کر جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس نے بتایا کہ گاڑی سکردو سے شن گوس جا رہی تھی کہ ملوپہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ میں پھنس گئی،گاڑی میں سوار 5 افراد دب کر جاں بحق ہوئے ۔
پولیس حکام کہنا ہے کہ ملبے سے لاشیں نکالنے کے لیے امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں ۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق شن گوس گاؤں سے ہے ۔