ٹیکسلا میں دوہرے قتل کی لرز خیزواردات زمین پر بجلی کے کھمبے لگانے کے تنازع پر دو افراد قتل ۔ لاشیں ہسپتال منتقل جبکہ قاتل فرار ہو گیا۔
تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ خرم پراچہ میں زمین پر بجلی کے کھمبے لگانے کے تنازع پر نصرت شاہ نامی شخص نے اپنے حقیقی چچا زاد بھائیوں توفیق حسین شاہ ولد مرید حسین شاہ توقیر حسین شاہ ولد مرید حسین شاہ پر اندھا دھند فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا پولیس تھانہ ٹیکسلا وقوع کی جگہ پر پہنچ گئی دونوں لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیا گیاجہاں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا قاتل موقع سے فرار ہو گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔