پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کے علاوہ صوابی و گردونواح ، ملاکنڈ، سوات ، چترال اور گلگت بلتستان میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے 2 بجکر 24 منٹ پر محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلےکی شدت 4.9ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 137 کلو میٹر زیر زمین تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔