آزاد کشمیرمیں شدید سردی کا راج برقرار ہے، تاؤ بٹ میں درجہ حرارت منفی 24 اور مظفر آباد میں منفی 6 تک گرگیا۔
ملک کے بالائی علاقوں بشمول آزاد کشمیر میں شدید سردی کا راج برقرار ہے، ریاست کے آخری گاؤں تاؤ بٹ میں درجہ حرارت منفی 24 تک گرگیا، مظفر آباد سمیت اکثر علاقوں میں پارہ نقطع انجماد سے نیچے چلا گیا، مظفر آباد میں مطلع صاف، آج دن میں سورج نکلنے کا امکان ہے تاہم سردی کی شدید لہر برقرار رہے گی۔ مظفر آباد شہر میں رات اور صبح کے وقت شدید سردی رہی پارہ منفی 6 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔