بھارتی ریاست کرناٹکا کی ایک خاتون نے کفالت کے لیے سات بار شادی کی اور چھ شوہروں سے مالی فوائد حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ بھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے خاتون کے اس فراڈ کی رپورٹ شائع کی، جس میں بتایا گیا کہ خاتون نے سات شادیاں کیں اور چھ شوہروں سے کفالت کے رقم وصول کی۔ رپورٹ میں خاتون کا نام اور شوہروں کے نام خفیہ رکھے گئے ہیں ۔ ویڈیو کے مطابق، خاتون ہر شوہر کے ساتھ چھ ماہ سے ایک سال تک رہی اور پھر ان کے خلاف مقدمے دائر کرکے کفالت کی رقم حاصل کی۔
حال ہی میں ساتویں شوہر کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خاتون کے سابق شوہروں کے کیسز پہلے ہی نمٹا دیے گئے ہیں۔ عدالت نے خاتون کے تمام شوہروں کی تفصیلات طلب کر لیں، اور جج نے ریمارکس دیے کہ "کیا آپ قانون کے ساتھ کھیل رہی ہیں؟سوشل میڈیا پر صارفین خاتون کے اس رویے پر غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صار نے کہا کہ ” یہ عمل ناقابل قبول ہے” جبکہ دوسرے نے خاتون کا نام عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا تاکہ دیگر شکار ممکنہ طور پر بچ سکیں۔