سعودی عرب کو کویت سے ملانے والا 650 کلومیٹر طویل ریلوے نیٹ ورک 2028 تک مکمل ہونے کا تخمینہ ہے۔ یہ نیٹ ورک سفر کے وقت کو دو گھنٹے تک کم کر دے گا۔
وزارت تعمیرات عامہ کے حکام کے مطابق ریلوے کویت میں الشدادیہ سے شروع ہو کر ریاض شہر سے گزرے گی۔یہ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں منصوبے کا مطالعہ اور راستے کا تجزیہ کیا جا رہا ہے، جس میں تقریباً تین ماہ لگیں گے۔ پہلے مرحلے کے لیے طریقہ کار اور منظوری تقریباً مکمل ہو چکی ہے، جیسا کہ حکام نے اطلاع دی ہے۔دوسرا ڈیزائن کا مرحلہ ہے اور اسے ایک سال کا ٹائم فریم دیا گیا ہے۔ تیسرا پروجیکٹ پر عملدرآمد ہے جس میں تین سال لگیں گے۔