آرپی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا آج جمعرات کوتھانہ صدر تلہ گنگ ضلع چکوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا آج جمعرات کو11:30بجے دن تھانہ صدر تلہ گنگ ضلع چکوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے، شہری پولیس سے متعلقہ شکایات کے ازالے کیلئے بروقت مقررہ جگہ پر تشریف لائیں، شہریوں کی شکایات پر موقع پر موجود افسران کو فوری احکامات جاری کیے جائیں گے۔