Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی ’’یوم معرکہ حق‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا

    مئی 12, 2025
    پوٹھوہار

    آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمی شہریوں اور اہلکاروں کی عیادت ، خیریت دریافت کی

    مئی 12, 2025
    خاص خبریں

    پاک افواج نے ’’بُنیان مرصوص‘‘ کی کامیاب تکمیل کا اعلان کردیا

    مئی 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»قومی اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کے حق میں قرارداد منظور
    فیچرڈ فروری 18, 2025

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کے حق میں قرارداد منظور

    فروری 18, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Resolution in favor of Kashmir passed in National Assembly session
    جموں وکشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں پر کئی دہائیاں گزرنے کے باجودعمل درآمد نہیں ہوا،قرارداد کا متن
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وزیر امور کشمیر امیر مقام نے پانچ فروری کی مناسبت سے کشمیر پر قرارداد پیش کردی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ،قرارداد میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کے لیے ضروری ہے، ہر سال 5 فروری کو پوری قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے تاکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاسکے ۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے قدیم حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے،  جموں وکشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں پر کئی دہائیاں گزرنے کے باجودعمل درآمد نہیں ہوا، یہ ایوان کشمیری عوام کی ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتا ہے ۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان ہندوستان کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی بہادری، حو صلے اور قربانیوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتا ہے، یہ ایوان ہندوستان کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر پر خاص طور پر 5 اگست 2019 کے اس کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کے نتیجے میں  اپنے قبضے کو مستحکم کرنے اور اس کی بین الا قوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو نقصان پہنچانے کے لئے بھارت کی مسلسل کوششوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے ۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان زور دیتا ہے کہ ہندوستان کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کوئی بھی سیاسی عمل جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خودارادیت کے استعمال کا متبادل نہیں بن سکتا، جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں میں درج ہے ۔

    ایوان ہندوستان کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کی خدمت کرتا ہے، سخت قوانین کے تحت جو انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، یہ ایوان آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے بھارتی سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ فوجی افسران کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے ۔

    یہ ایوان اس بات پر زور دیتا ہے کہ جموں و کشمیر تنازعہ کا حل، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق، جنوبی ایشیا میں دیر پا امن کے لئے ضروری ہے ۔

    قرارداد کے مطابق یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنائے، تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور سخت ایمر جنسی اور انسداد دہشت گردی کے قوانین کو منسوخ کیا جائے ۔

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مزید مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں پر عمل درآمد کرے تاکہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منصفانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقہ کار کے ذریعے اپنے مستقبل کا تعین کرسکیں ، بعدازاں قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحلقہ لچھراٹ میں بجلی چوری پر قابو نہ پایا جا سکا
    Next Article جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 30 دہشت گرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمی شہریوں اور اہلکاروں کی عیادت ، خیریت دریافت کی

    مئی 12, 2025

    پاک افواج نے ’’بُنیان مرصوص‘‘ کی کامیاب تکمیل کا اعلان کردیا

    مئی 12, 2025

    پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ،دوطرفہ جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

    مئی 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی ’’یوم معرکہ حق‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا

    مئی 12, 2025
    پوٹھوہار

    آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمی شہریوں اور اہلکاروں کی عیادت ، خیریت دریافت کی

    مئی 12, 2025
    خاص خبریں

    پاک افواج نے ’’بُنیان مرصوص‘‘ کی کامیاب تکمیل کا اعلان کردیا

    مئی 12, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ،دوطرفہ جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

    مئی 12, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مارچ 6, 2024

    سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

    بلاگ

    حال ہی میں ایک صحافی اور سائبر کرائم ریسرچر عنبرین چوہدری جو بلیک میلن٘گ پر…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی ’’یوم معرکہ حق‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا

    مئی 12, 2025
    پوٹھوہار

    آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمی شہریوں اور اہلکاروں کی عیادت ، خیریت دریافت کی

    مئی 12, 2025
    خاص خبریں

    پاک افواج نے ’’بُنیان مرصوص‘‘ کی کامیاب تکمیل کا اعلان کردیا

    مئی 12, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.