الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات 2024 کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کا بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر اجلاس منعقد ہوا، اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرزکی دوبارہ چھپائی خصوصی سکیورٹی کاغذ اور وقت کی دستیابی پر منحصر ہو گی اور بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی جن بھی حلقوں میں کرانا پڑ رہی ہے، ان کو آخر میں چھاپا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ چھپائی کے لیے سکیورٹی کاغذ کی بروقت چھپائی بڑا چیلنج ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر کئی حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی دوبارہ کرنا پڑ رہی ہے۔