7 مختلف زبانوں میں پچاس ہزار سے زائد گانے گا کر دنیا بھر میں ملک پاکستان کا نام روشن کرنے والے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے زندگی کی 73 بہاریں دیکھ لیں۔
1994 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ آڈیو گانے ریکارڈ کرانے پر عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔
معروف گلوکار 19 اگست 1951 کو ضلع میانوالی کے علاقہ عیسیٰ خیل میں پیدا ہوئے، 1972 میں پہلی بار ریڈیو پاکستان پر گانا سنا کر اپنے کرئیر کا اغاز کیا۔
1973 میں پی ٹی وی کے معروف پروگرام نیلام گھر اور 1973 میں ہی اپنے آبائی علاقے میں ایک میوزیکل کنسرٹ میں گانا گا کر ہزاروں لوگوں کے دل جیت لیے۔
1977 میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے ایک ہی سیشن میں 4 فوک البمزریکارڈ کراکے سب کو حیران کر دیا، اس وقت ان کے یہ البمز اس قدر ہوئے کہ ہر سو ان کے ہی گیت چل رہے تھے۔
حکومت پاکستان کی طرف سے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔