محکمہ ایجوکیشن گلگت بلتستان کے ملازمین جو کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی فوائد حاصل کر رہے تھے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئ ہے ۔گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے آفیسرز اور چھوٹے ملازمین سے ریکوری ہوگی ۔ حکومتی اقدامات کے تحت ان سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
غلام شہزاد آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہبینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محکمہ ایجوکیشن کے جن آفیسرز اور چھوٹے ملازمین نے مالی فوائد حاصل کئے ہیں ان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ان کا کینا تھا کہ نہ صرف انکے خلاف قانونی کارروائی ہوگی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان سے ریکوری بھی کی جائیگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بےنظیر انکم سپورٹ غریب نادار بیواوں کے لیے ہے اور جن سرکاری ملازمین نے غریبوں کا حق کھانے کی کوشش کی ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔