Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    چیف آف ڈیفنس فورسز، ائیر اور نیول چیفس کا سوار محمد حسین شہید کی 54 ویں برسی پر ان کو خراج عقیدت

    دسمبر 10, 2025
    خاص خبریں

    خانپور ڈیم کے نزدیک ٹریفک حادثہ، تین افراد زخمی

    دسمبر 10, 2025
    فیچرڈ

    بٹگرام: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    دسمبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    دسمبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 94 رنز بنا لئے ،قومی ٹیم کو مشکلات کا سامنا
    پوٹھوہار اکتوبر 22, 2025

    راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 94 رنز بنا لئے ،قومی ٹیم کو مشکلات کا سامنا

    اکتوبر 22, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Rawalpindi Test, Pakistan scored 94 runs for 4 wickets in the second innings, the national team faced difficulties
    تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر پھر ناکام ہوگیا اور ٹیم مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان  راولپنڈی میں کھیلے جار ہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا، قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 94 رنز بنا کر صرف 23 رنز کی برتری حاصل کرلی، تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر پھر ناکام ہوگیا اور ٹیم مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے ، ابھی میچ کے چوتھے اور آخری دن کا کھیل اور جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز باقی ہے ۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو صرف 16 کے مجموعی سکور پر ٹاپ تھری بیٹرز پویلین لوٹ گئے، آوٹ ہونے والوں میں امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6 اور کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔

    ایسے میں بابر اعظم اور رضوان نے دن کے اختتامی اوورز میں ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور  تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں پر 94 رنز بنالیے اور اسے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں 23 رنز کی برتری حاصل ہو گئی، بابر اعظم 49 اور محمد رضوان 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ۔

    اس سے قبل پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کے آخری کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، مہمان ٹیم نے آخری 3 وکٹوں پر 194 رنز کا اضافہ کیا اور پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل کی ۔

    تیسرے روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں  اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا لیکن آصف آفریدی نے بغیر کسی رن کے اضافے کے ڈیولڈ بریوس کو پویلین بھیج دیا ۔

    اس کے بعد آصف آفریدی نے کائل ویرینے اور سیٹ بیٹر ٹریسٹان اسٹبس کو بھی آؤٹ کر کے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 شکار مکمل کیے، مارکو جینسن کو نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کیا ۔

    8 کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد سینورن متھوسوامے اور کیشو مہاراج نے شاندار بیٹنگ کی اور 71 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ متھو سوامے نے کگیسو ربادا کے ساتھ ملکر بھی قیمتی 98 رنز کا اضافہ کیا اور ٹیم کا سکور 404 رنز تک پہنچایا ۔

    کگیسو ربادا 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنا کر آصف آفریدی کا چھٹا شکار بنے جبکہ متھوسوامے 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے ڈیبیو پر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں نعمان علی کے حصے میں آئی اور ایک ایک کھلاڑی کو شاہین آفریدی اور ساجد خان نے آؤٹ کیا ۔

    اس سے قبل میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں 333 رنز سکور کیے تھے جس میں کپتان شان مسعود نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ سعود شکیل نے 66 اور عبداللہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشوو مہاراج نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم شہبازشريف کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہونے پر مبارکباد
    Next Article اسلام آباد: نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کے ریپ میں گرفتار 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ایک اور کیس میں بھی وارنٹ گرفتاری جاری

    دسمبر 10, 2025

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، 15 فروری کو پولنگ ہوگی،الیکشن کمیشن اعلامیہ

    دسمبر 9, 2025

    لارڈز میں پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو، پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

    دسمبر 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    چیف آف ڈیفنس فورسز، ائیر اور نیول چیفس کا سوار محمد حسین شہید کی 54 ویں برسی پر ان کو خراج عقیدت

    دسمبر 10, 2025
    خاص خبریں

    خانپور ڈیم کے نزدیک ٹریفک حادثہ، تین افراد زخمی

    دسمبر 10, 2025
    فیچرڈ

    بٹگرام: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    دسمبر 10, 2025
    پوٹھوہار

    سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ایک اور کیس میں بھی وارنٹ گرفتاری جاری

    دسمبر 10, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    دسمبر 8, 2025

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش چار دن بعد مل گئی،  ڈاکٹر وردہ…

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد:ڈاکٹر وردہ کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    دسمبر 9, 2025
    صحت

    نو زائیدہ اور غیر مولود بچوں میں ذہنی و جسمانی معذوریوں کی روک تھام کے لیے "ٹیراٹو جِنز” کے خلاف عالمی محاذِ جنگ, تحریر: ڈاکٹر فاطمہ خان

    دسمبر 4, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    چیف آف ڈیفنس فورسز، ائیر اور نیول چیفس کا سوار محمد حسین شہید کی 54 ویں برسی پر ان کو خراج عقیدت

    دسمبر 10, 2025
    خاص خبریں

    خانپور ڈیم کے نزدیک ٹریفک حادثہ، تین افراد زخمی

    دسمبر 10, 2025
    فیچرڈ

    بٹگرام: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    دسمبر 10, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.