راولپنڈی کور میں فوجی اعزازات دینے کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس دوران کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے افسروں، جوانوں اور شہداء کو اعزازات سے نوازا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تھے۔تقریب میں سینتالیس افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور ایک سو دو افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری دیا گیا۔دو جونئیرکمیشنڈ آفیسرز اور پندرہ سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ دو جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور پندرہ سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔
شہدا کے بعد ازمرگ اعزازات ان کے قریبی رشتہ داروں نے وصول کیے۔ کورکمانڈر نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اُن کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں اعلٰی فوجی افسران اور ایوارڈ یافتہ افراد کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔