راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے،پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو سٹریٹ کرائمز کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے ۔
راولپنڈی: پولیس کے مطابق سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے، ہلاک ڈاکو مختلف وارداتوں میں ملوث تھے ۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزمان نے گزشتہ روز راولپنڈی ہی میں اڈیالہ روڈ پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے ایک دکاندار کو قتل کیا تھا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی سیکڑوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، مزید تفتیش جاری ہے ۔


