بٹگرام میں یونین کونسل ترند میں نایاب جنگلی جانور گرے گورال پکڑا گیا ، گرے گورال عموماً 3 ہزار سے 13 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے ۔
ضلع بٹگرام کی یونین کونسل ترند میں ایک نایاب جنگلی جانور گرے گورال کو مقامی افراد نے دیکھا جسے بعد ازاں باحفاظت محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا ۔
گرے گورال جنگلی بکری کی ایک قسم ہے، جس کا وزن تقریباً 40 کلوگرام تک ہوتا ہے، یہ جانور عموماً 3 ہزار سے 13 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ضلع بٹگرام میں دیکھا گیا ہے، تاہم آلائی کے پہاڑی سلسلوں میں اسے اس سے قبل کئی بار دیکھا جا چکا ہے ۔
ماہرین کے مطابق گرے گورال کی موجودگی علاقے کے قدرتی ماحولیاتی نظام کے لیے نہایت اہم ہے، جبکہ محکمہ وائلڈ لائف نے اس جانور کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے اس کی حفاظت یقینی بنا دی ہے ۔


