بھمبر: آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑٰ تعداد میں شرکت کی ۔
ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور بھارت کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ۔
ریلی کا آغاز سماہنی چوک سے ہوا جو میلاد چوک پر اختتام پذیر ہوئی، مظاہرین نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔
اس موقع پر مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں جبکہ بھارت کے خلاف نعرے لگائے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں نہتے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کا حساب لیا جائے گا۔
ریلی کا شرکا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہیں، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔