راولپنڈی انتظامیہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں اب تک 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ واسا نے راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے بارش کے پانی کو نالوں میں بخوبی نکالنے کے لیے عملے اور فیلڈ ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل بارش کے باوجود نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول پر ہے اور کٹاریاں میں اب تک پانی کی سطح 5 فٹ جبکہ گولمنڈی پل پر چار فٹ ہے۔