کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے، اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں او دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15زخمی ہوئے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ جھڑپ میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
یاد رہے کہ 9 نومبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔