Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    امریکا

    واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2026
    باہمی تعاون

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم پر اظہار برہمی

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پنجاب»وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم پر اظہار برہمی
    پنجاب اکتوبر 22, 2026

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم پر اظہار برہمی

    اکتوبر 22, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا.

    اجلاس میں عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پولیس افسران کو صوبے میں امن و امان بہتر بنانے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت دے دی گئی۔

    اجلاس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    اجلاس میں ہر ڈویژن اور ضلع کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعلیٰ نے وارننگ دی کہ چار ہفتوں میں بہتری نہ آنے پر متعلقہ پولیس افسر کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

    مریم نواز شریف نے پولیس کو تمام اضلاع، بالخصوص صوبائی سرحدی علاقوں سے گندم کی اسمگلنگ روکنے، محکمہ پولیس میں انسداد رشوت ستانی مہم تیز کرنے اور بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

    انہوں نے ٹریفک مینجمنٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اوور سپیڈنگ کے خلاف یقینی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پیشگی اقدامات اور کیمرے والی عینک سمیت دیگر جاسوسی آلات پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں پولیس پٹرولنگ بڑھانے، تبلیغی اجتماع کے منتظمین سے پولیس افسران کو خود رابطہ کرنے اور لاہور میں ڈولفن فورس کو پٹرولنگ کے لیے موٹر سائیکلیں اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے راولپنڈی ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام آر پی اوز کو جرائم کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس منعقد کرنے اور ڈی پی اوز کی کارکردگی رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں بدمعاشی کلچر برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس پر کوئی معافی نہیں دی جائے گی۔

    انہوں نے منشیات کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائی، جرائم کے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس توڑنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں ہر جگہ پولیس پٹرولنگ نظر آنی چاہیے تاکہ جرائم پیشہ افراد میں قانون کا خوف پیدا ہو۔

    بچوں کے خلاف جرائم پنجاب پولیس پنجاب میں امن و امان پولیس افسران پولیس پٹرولنگ جرائم کی روک تھام چار ہفتوں کی مہلت خواتین کے خلاف جرائم ڈولفن فورس راولپنڈی ڈویژن گندم اسمگلنگ مریم نواز
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام محکموں کو خریداری کے عمل کا جائزہ لینے اور اصلاحات کی ہدایت
    Next Article پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026

    چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام محکموں کو خریداری کے عمل کا جائزہ لینے اور اصلاحات کی ہدایت

    اکتوبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    امریکا

    واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2026
    باہمی تعاون

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم پر اظہار برہمی

    اکتوبر 22, 2026
    حکومت

    چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام محکموں کو خریداری کے عمل کا جائزہ لینے اور اصلاحات کی ہدایت

    اکتوبر 22, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 16, 2026

    ویتنامی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام کا خیبر نیٹ ورک کا دورہ

    خاص خبریں

    اسلام آباد: ویتنامی سفارت خانے کے سینئر حکام نے پاکستان کے تخلیقی، ثقافتی اور میڈیا…

    ترقی

    پاک فوج کی جانب سے نوشہرہ کے عوام کے لیے تحفہ، شہر میں اہم انڈر پاس کی تعمیر مکمل

    اکتوبر 19, 2026
    ہزارہ

    ہری پور میں منشیات فروش گرفتار، 1 کلو 690 گرام چرس اور پستول برآمد

    مئی 6, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    امریکا

    واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2026
    باہمی تعاون

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم پر اظہار برہمی

    اکتوبر 22, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.