Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025
    پوٹھوہار

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز ، سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 25, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان نيوی نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    نومبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»مظفرآباد۔ یوم حق خودارادیت کے موقع پر عوامی ریلی منعقد کرنے کا اعلان
    خاص خبریں جنوری 3, 2025

    مظفرآباد۔ یوم حق خودارادیت کے موقع پر عوامی ریلی منعقد کرنے کا اعلان

    جنوری 3, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    مظفرآباد۔ریاست کشمیر کے حصے بخرے کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔ کشمیری عوام اپنی آزادی کیلئے جدوجھد کو جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کل جماعتی حُریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینئر غلام محمد صفی ، اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد ، وزرائے حکومت آزاد کشمیر انصر نثار ابدالی ، تقدیس گیلانی ، سیکرٹری جنرل حریت کانفرنس ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ ، چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی ، نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمٰن ، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے راہنما شوکت جاوید میر ، مسلم لیگ ن کے راہنما سید سکندر گیلانی ، سیکرٹری اطلاعات حریت کانفرنس مشتاق احمد بٹ سمیت آزادی پسند راہنما حریت کانفرنس کے ممبران نے سینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریاست کے پانچوں جغرافیائی خطوں کیلئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس شدہ قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کے مطابق اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ چاہتے ہیں۔

    کوئی معاہدہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حق خودارادیت کی قراردادوں کا نعم البدل نہیں ہوسکتا اور نہ ہی مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اور بھارتی سپریم کورٹ کے 11 دسمبر 2023 کے بھارتی سپریم کورٹ کے جانبدار فیصلے رائے شماری کی جگہ لے سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ 5 جنوری 1949 کی کشمیر کے حوالے سے پاس شدہ اہم قرارداد جس پر اس وقت کے بھارتی وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے بھی دستخط کیئے تھے اور اقوام متحدہ ایک گارنٹر کے طور پر اس قرارداد میں موجود ہے آج تک عملدرآمد نہ ہونا کشمیری عوام کے ساتھ بدترین دھوکہ اور ظلم ہے۔ راہنماؤں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ایک کروڑ تیس لاکھ لوگ ریاست کے سیاسی مستقبل کے تعین کے لئے سلامتی کونسل کی پاس شدہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کیلئے گزشتہ سات دہائیوں سے لازوال جدوجھد کرتے آ رہے ہیں۔

    بھارت کشمیری عوام کو آزادی ، انصاف ، حقوق اور رائے شماری کا مطالبہ کرنے پر شہریوں کو قتل کررہا ہے یا کالے قوانین کے تحت جیلوں میں قید کررہا ہے۔ راہنماؤں نے کہا کہ کشمیری عوام 5 اگست 2019 سے آج تک ایک جیل جیسی بدترین صورتحال میں زندگی جینے پر مجبور ہیں۔ جہاں آزادی اظہارِ رائے پر مکمل پابندیاں عائد ہیں ۔ نریندرا مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مقبوضہ کشمیر کو فلسطین جیسے صورتحال سے دوچار کرنے کی سازشیں اور اقدامات کر رہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے لیے لاکھوں بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل جاری کیئے جا چکے ہیں ریاست کی ہزاروں کنال اراضی پر جبراً قبضے کیئے جارہے ہیں کشمیری شہریوں کی زمینوں کو ضبط جبکہ جائیدادوں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ راہنماؤں نے عالمی برادری ڈے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی ایشیاء میں بھارت کو اسرائیل بننے سے روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔ کشمیری راہنماؤں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے تئیں انکی عدم توجہی ، بھارتی جنگی جرائم پر خاموشی نے بھارت کو خطے میں ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر سامنے لایا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو مسلسل الجھا رہا ہے جبکہ پاکستان اس قضیے کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کی آزادی اور ان کے حق خودارادیت کے مطالبے کی مکمل حمایت کی ہے پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی مرضی و منشا کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں اطراف کی کشمیری قیادت نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے دیرپا اور مستقل حل کیلئے کشمیری عوام کو آزادانہ ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کا موقع دینے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں اعلان کیا کہ ریاست کے سیاسی مستقبل کے تعین کے لئے 5 جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد میں ایک بڑی عوامی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا ۔ آزاد کشمیر کے ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں ریلیوں ، جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ راہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جدوجھد آزادی میں بھارتی سامراج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑا رہنے پر خراجِ تحسین پیش کیا اور شہدائے کشمیر کی عظیم الشان قربانیوں پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ پریس کانفرنس میں کل جماعتی حُریت کانفرنس کے راہنماؤں راجہ خادم حسین ، عبدالحمید لون ، عبد الماجد شیخ ، مشتاق الاسلام ، زاہد اشرف ، محمد نذیر کرناہی ، منظور احمد شاہ ، چوہدری محمد شاہین ، زاہد احمد صفی ، عثمان علی ہاشم ، سید گلشن شاہ ، عبد المجید میر ، سید شعیب احمد شاہ بھی موجود تھے.

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی بڑی کارروائی
    Next Article خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دشمن ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے کارروائیوں میں مصروف ہے،وزيراعظم
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025

    پاکستان نيوی نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    نومبر 25, 2025

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 22 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025
    پوٹھوہار

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز ، سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 25, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان نيوی نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    نومبر 25, 2025
    کھیل

    گلگت: جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کی ٹرافی این ایل آئی ٹیم نے اپنے نام کرلی

    نومبر 25, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 25, 2025

    گلگت: جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کی ٹرافی این ایل آئی ٹیم نے اپنے نام کرلی

    کھیل

    گلگت بلتستان میں جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کی ٹرافی این ایل آئی ٹیم اپنے نام…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    اين اے 18 ہری پور سمیت قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

    نومبر 23, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025
    پوٹھوہار

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز ، سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 25, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان نيوی نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    نومبر 25, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.