کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہترین رہی۔ 100 انڈیکس میں 1339 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا
کراچی: جمعے کے روز پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ نے کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی مثبت رجحان کو برقرار رکھا۔
مارکیٹ بند ہونے تک 100 انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار 183 پوائنٹس پر موجود تھا
ماہرین کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مثبت رجحان شیئرز کی خرید و فروخت کے عمل پر سرمایہ کاروں کی اعتماد کا مظہر ہے۔ پی آئی اے نجکاری کی وجہ سے بھی پی ایس ایکس کے اعتماد اضافہ ہوا
دوسری طرف کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی رکارڈ کی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 15 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔


