Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    پی ایس ایل11 کوالیفائر، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    اپریل 28, 2026
    بلاگ

    مہنگائی کا طوفان اور عوام کی جدوجہد، تحریر: ثمن سرفراز

    اپریل 28, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 817 پوائنٹس گر گیا

    اپریل 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اپریل 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»پی ایس ایل11 کوالیفائر، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    فیچرڈ اپریل 28, 2026

    پی ایس ایل11 کوالیفائر، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    اپریل 28, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PSL 11 Qualifier, Peshawar Zalmi defeats Islamabad United to qualify for the final
    پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 221 رنز بنائے، جواب میں اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم 151 رنز پر ہمت ہار گئی ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     پاکستان سپرلیگ 11 کے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائٹڈ کو بآسانی  70 رنز سے شکست دے کر پشاور زلمی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، پشاور کے 222 رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 151 رنز بناکر آوٹ ہو گئی ۔

    کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل الیون سیزن کے کوالیفائر میچ میں  اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر  پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

    پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹ پر 221 رنز بنائے، بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز بنائے، محمد حارث نے 35، کوسال مینڈس نے 41 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایرون ہارڈی نے 20 رنز بناسکے ۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3، رچرڈ گلیسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مقررہ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم 19 ویں اوور میں 151 رنز پر آوٹ ہوگئی ۔

    یونائٹڈ کی جانب سے سمیر منہاس 44 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے، زلمی کے ایرون ہارڈی نے 3 ،سفیان مقیم اور محمد باسط نے 2،2  کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،یوں پشاور زلمی پی ایس ایل 11 کے فائنل میں پہنچ گئی ۔

    پشاور زلمی نے پانچویں مرتبہ پی ایس ایل فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، یوں زلمی سب سے زیادہ مرتبہ پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیم بن گئی ۔

    کوالیفائر میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم ابھی ایونٹ سے باہر نہیں ہوئی اس کے پاس اب بھی ایک اور چانس ہے ۔

    اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم جمعے کو حیدرآباد کنگزمین یا ملتان سلطانز میں سے کسی ایک کے خلاف ایلیمنیٹر 2 کھیلے گی، ایونٹ کا فائنل جمعے کو لاہور میں کھیلا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمہنگائی کا طوفان اور عوام کی جدوجہد، تحریر: ثمن سرفراز
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ٹی اے ٹربیونل ممبر کی عدم تعیناتی کے کيس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    اپریل 28, 2026

    پاکستان نے افغان صوبہ کنڑ میں یونیورسٹی پر حملے سے متعلق افغان حکام اور میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا

    اپریل 27, 2026

    پنجاب حکومت کی جانب سے سماجی بہبود کے مختلف منصوبوں کے آغاز کا فیصلہ

    اپریل 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    پی ایس ایل11 کوالیفائر، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    اپریل 28, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 817 پوائنٹس گر گیا

    اپریل 28, 2026
    خاص خبریں

    لکی مروت میں پولیس اہلکار کا اغوا، سیکیورٹی صورتحال پر تشویش

    اپریل 28, 2026
    بین الاقوامی

    روس نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کرانےکی پیشکش کردی ہے

    اپریل 28, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 25, 2026

    اسلام آباد میں گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد،پولیس

    اسلام آباد

    اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود سے ایک گھر کے اندر سے 4 لاشیں…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    شوبز

    مشی خان کا مارننگ شو “کےٹو سحر” ناظرین کے لیے توجہ طلب اور نصیحت آموز قرار

    اپریل 23, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    پی ایس ایل11 کوالیفائر، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    اپریل 28, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 817 پوائنٹس گر گیا

    اپریل 28, 2026
    خاص خبریں

    لکی مروت میں پولیس اہلکار کا اغوا، سیکیورٹی صورتحال پر تشویش

    اپریل 28, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.