وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارتی حمایت یافتہ افغان میڈیا کے کنڑ میں حملے کے پروپیگنڈا کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان جہاں اور جب بھی افغان دہشتگرد انفرااسٹرکچر پر حملہ کرے گا تو اعلان کرے گا ۔
اسلام آباد: وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان میڈیا کنڑ پر حملوں کا پروپیگنڈا کر رہا ہے، افغان طالبان رجیم کے پاس اپنے عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے ۔
افغانی ٹی وی طلوع نیوز نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستانی فوج نے 27 اپریل 2026 کو افغانستان کے صوبہ کنڑ میں حملے کیے اور سید جمال الدین افغان یونیورسٹی اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے ۔
وزارت اطلاعات نے مزید بتایا کہ افغان طالبان کے پاس اپنے عوام کے لیے نہ کوئی سروس، نہ فلاح اور نہ ہی گورننس ہے، افغان طالبان رجیم صرف غلط اطلاعات اور نفرت پر انحصار کرتی ہے، جس نے اپنے بھارتی پروپیگنڈا آقاؤں سے صرف جھوٹ اور فالس فلیگ آپریشنز سیکھا ہے ۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان جہاں اور جب بھی افغان دہشت گرد انفراسٹراسٹرکچر پر حملہ کرے گا تو اعلان کرے گا، آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان کیے گئے حملے کو ماضی کی طرح مانے گا ۔


