پنڈیگھیب ممیں چار سال کا بچہ تالاب میں ڈوب کر جاں بحق، ریسکیو اہلکاروں نے لاش نکال لی، ضروری کارروائی کے بعد بچے کی لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈگھیب کے گاؤں کسراں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چار سالہ بچہ ارتضیٰ حیدر ولد عدنان گاؤں کے تالاب میں ڈوب گیا ۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور تالاب میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش شروع کردی ۔
ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریباً بیس منٹ کے سرچ آپریشن کے بعد بچے کو تالاب سے نکال لیا ۔
بچے کو نکالنے کے بعد فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ۔


