وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ’ وزیراعظم شہباز شریف کل پاکستانی قوم سے خطاب میں انشاء اللہ خوشخبری سنائیں گے، جو 2022 سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہوگا ’ ۔
دوسری جانب وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل قوم سے خطاب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف خطاب میں حکومت کی جانب سے بڑا فیصلے کا اعلان کریں گے ۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب میں قوم کو سرپرائز اور بڑی خوشخبری سنائی جائے گی ۔