وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں سیلابی صورتحال اور ریسکیو و امدادی اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ملک بھر میں دریاؤں میں طغیانی، سیلابی ریلوں اور متاثرہ شہریوں کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی ۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اور بڑھتی ہوئی طغیانی کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر مکمل تیاری یقینی بنائی جائے ۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت دی کہ امدادی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اور بڑھتی ہوئی طغیانی کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر مکمل تیاری یقینی بنائی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ دریاؤں کے قریب رہنے والی آبادیوں اور خطرے سے دوچار علاقوں میں بروقت اطلاع اور انخلاء کو یقینی بنایا جائے،وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل بھی تیز کرنے کا حکم دیا ۔