وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کے جائزے کیلیے اسلام آباد میں مختلف یوٹیلٹی سٹورز کا اچانک دورہ کیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے دورے کے دوران مستحقین سے ملاقات کی اور ان سے پیکیج کے حصول کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں پوچھا۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یقینی بنایا جائے کہ رمضان پیکیج کے حصول کے لئے آئے مستحقین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یاد رہے کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکچ کے تحت اسلام آباد میں یوٹیلیٹی سٹورز پر رعایتی نرخوں پر آٹے کی ترسیل جاری ہے۔
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق مختص کیے گئے پوائنٹس پر مجسٹریٹ اور پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو آٹا لینے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے مختص کیے گئے یوٹیلیٹی سٹورز کا بھی دورہ کیا اور آٹے کی ترسیل کے معاملات کو چیک کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں جبکہ شہریوں کو رش اور مشکلات سے بچانے کے لیے اضافی عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔