کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آئسولیشن کا مشورہ دیا ہے ۔
صدر مملکت کے بخار اور انفکیشن میں بتدریج کمی آرہی ہے، ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے، ڈاکٹرز مسلسل ان کی طعبیت کی نگرانی کررہے ہیں، صدر مملکت کا آج بھی ڈاکٹرز نے چیک اَپ اور کئی ٹیسٹ کیے ہیں ۔
ذرائع پی پی کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرز کی ہدایت پر چند روز آرام کریں گے، طعبیت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ مختلف ٹیسٹ کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ صدر مملکت کورونا میں مبتلا ہیں اور انہیں آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
ڈاکٹر محمد عاصم حسین کا مزید کہنا تھا کہ ماہرین کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی اور صدر مملکت کی حالت بہتر ہے ۔