شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر پاکستان پیپلزپارٹی ایبٹ آباد کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی ایبٹ آباد افتخار تنولی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت کینٹ تھانہ چوک میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی ایبٹ آباد نے کہا کہ کہ ذوالفقار علی بھٹو کی عوام کےلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ، پیپلزپارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے اور اس نے اپنے ہر دور حکومت میں عوام کو سرفہرست رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ عوامی رائے کو مقدم رکھا۔ اجلاس میں ملک کی سلامتی و استحکام اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اجلاس میں سٹی صدر ملک طارق، جنرل سیکرٹری انجم شہزاد، نائب صدر تحصیل ایبٹ آباد سردار آصف، صدر حلقہ پی کے 44 ملک قیصر، رفیق اعوان، جنرل سیکرٹری ساجد تنولی، سینئر ذمہ دار سجاد اعوان، ضلعی رابطہ سیکرٹری سردار تبریز، سینئر نائب صدر سٹی سید طاہر شاہ، سینئر پارٹی ذمہ دار شیخ نثار، صدر پیپلزپارٹی ایبٹ آباد کینٹ قاضی شفیق الرحمن جدون، سیکرٹری انفارمیشن ملک محمود، سیکرٹری انفارمیشن ضلع ایبٹ آباد اسفند یار بنگش، قاسم خان کوہستانی اور زاہد خان سمیت پارٹی ذمہ داران نے شرکت کی۔