ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر تمام امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس موجود ہیں، عوام افواہوں پریقین نہ کریں۔
واضح رہے کہ انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کے مدعو کیے گئے بیرون ملک سے آنے والے مختلف مبصرین، صحافی اور آبزرورز نے ووٹنگ کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
کامن ویلتھ آبزرورز گروپ نے اسلام آباد کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا، کامن ویلتھ آبزرورز کے 25 رکنی وفد نے حلقہ این اے 47 کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ شروع کر دیا ہے۔ کامن ویلتھ آبزرورز وفد نے پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے پولنگ عمل سے مطمین ہیں، انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل اجاری ہے جو بلا رکاوٹ شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔