آئندہ عام انتخابات میں صرف دو دن باقی ۔ سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ۔سیاسی امیدوار ان کے پاس آاپنے ووٹرز کو قائل کرنے کا آخری روز ہے
رات 12 بجے تک تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار ووٹرز کو مائل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن آج قصور میں سیاسی پاور شو کرے گی ۔جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔قصور جلسے میں ن لیگ کی مرکزی قیادت کے ساتھ سینئر ن لیگی رہنما بھی ہوں گے جبکہ مقامی قیادت ملک احمد خان کی سربراہی میں مہمانوں کا استقبال کرے گی۔جلسے سے لیگی قائد میاں محمد نواز شریف ،پارٹی صدر شہباز شریف اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز خطاب کریں گی۔اور لیگی کارکنان کا لہو گرمائیں گی ۔
جلسہ گاہ میں لیگی پرچموں کی بہار ۔جبکہ جلسہ گاہ کی اطراف سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیںاور جلسے گاہ کے داخلی راستے پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں۔دوسری جانب آج پاکستان پیپلزپارٹی بھی آخری جلسے میں پاور شو کرے گی اورجیالوں کا لہو گرمائے گی۔ لاڑکانہ کے میونسپل اسٹیڈیم میں آج شام جلسہ ہوگا جس سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ سابق صدر آصف علی زرداری، آصفہ بھٹو زرداری سمیت دیگر مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔اس کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام، ایم ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی، آئی پی پی سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی انتخابی مہم کے آخری روز جلسے، جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔