پنجاب کے دیگر شہروں کے بعد راولپنڈی میں شہریوں کی سفری سہولت کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ۔
راولپنڈی میں ابتدائی طور پر 4 روٹس پر 45 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ، کرایہ 25 روپے ہوگا، 20 ہزار مسافر روزانہ سفر کریں گے، میٹرو سٹیشن اور اولڈ واران ڈپو میں چارجنگ سٹیشن کی تعمیر جاری ہے ۔
صدر سے 26 نمبر چونگی اور اڈیالہ روڈ کے روٹس چلائے جائیں گے ، راجہ بازار سے کرال چوک اور سواں اڈہ تک روٹس چلائے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پہلے بھی کئی شہروں میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر چکی ہیں ۔


